اتوار 15 نومبر 2026 - 00:20
جناب سیدہ کی ذاتِ اقدس خواتینِ عالم کے لیے عظمت، عصمت، حیا، عفت، عبادت، صبر، ایثار اور حق گوئی کا کامل نمونہ، علامہ مقصود ڈومکی

حوزہ/ یومِ شہادت خاتونِ جنت حضرت فاطمۃ الزہراؑ کی مناسبت سے جامع مسجد مہدی آباد میں سالانہ مجلسِ عزاء منعقد ہوئی، جس سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان سندھ کے صوبائی صدر علامہ مقصود علی ڈومکی نے خطاب کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یومِ شہادت خاتونِ جنت حضرت فاطمۃ الزہراؑ کی مناسبت سے جامع مسجد مہدی آباد میں سالانہ مجلسِ عزاء منعقد ہوئی، جس سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان سندھ کے صوبائی صدر علامہ مقصود علی ڈومکی نے خطاب کیا۔

جیکب آباد میں سالانہ مجلسِ عزائے فاطمی: جناب سیدہ کی ذاتِ اقدس خواتینِ عالم کے لیے عظمت، عصمت، حیا، عفت، عبادت، صبر، ایثار اور حق گوئی کا کامل نمونہ،علامہ مقصود ڈومکی

علامہ مقصود علی ڈومکی نے اپنے خطاب میں کہا کہ حضرت فاطمۃ الزہراؑ کی ذاتِ اقدس خواتینِ عالم کے لیے عظمت، عصمت، حیا، عفت، عبادت، صبر، ایثار اور حق گوئی کا کامل نمونہ ہے۔ آپؑ کی مختصر مگر بابرکت زندگی بندگیِ خدا، اطاعتِ رسولؐ، تربیتِ اولاد، خدمتِ انسانیت اور دفاعِ حق کا روشن باب ہے۔ قرآن مجید کی سورۂ کوثر حضرت فاطمۃ الزہراؑ کی عظمت و برکت کی عظیم دلیل ہے۔ اللہ تعالیٰ نے اپنے حبیب حضرت محمد مصطفیٰ کو کوثر عطا فرمایا اور دشمنانِ رسولؐ کے تمام طعنوں کو باطل قرار دیا۔ نسلِ رسولؐ کا تسلسل اور دینِ اسلام کی بقا سیدہ کائناتؑ کی ذاتِ مبارکہ سے وابستہ ہے۔ آپؑ کی سیرت آج بھی امتِ مسلمہ کو اتحاد، استقامت اور حق پر ثابت قدمی کا درس دیتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجالسِ عزاء عظیم عبادت ہیں اور ان مقدس مجالس کے انعقاد پر کسی قسم کی پابندی قابلِ قبول نہیں۔ پاکستان کا آئین تمام شہریوں کو مذہبی آزادی اور اپنے عقائد کے مطابق عبادات و مذہبی رسومات ادا کرنے کا بنیادی حق فراہم کرتا ہے۔ یہ قائداعظم محمد علی جناح کا پاکستان ہے، کسی تکفیری سوچ رکھنے والے گروہ کا پاکستان نہیں۔

جیکب آباد میں سالانہ مجلسِ عزائے فاطمی: جناب سیدہ کی ذاتِ اقدس خواتینِ عالم کے لیے عظمت، عصمت، حیا، عفت، عبادت، صبر، ایثار اور حق گوئی کا کامل نمونہ،علامہ مقصود ڈومکی

علامہ مقصود علی ڈومکی نے کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں مجلسِ عزاء اور ذکرِ سیدہ فاطمۃ الزہراؑ کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس اقدام سے کروڑوں شیعہ مسلمانوں، محبانِ اہلِ بیتؑ اور عزادارانِ امام حسینؑ کے مذہبی جذبات مجروح ہوئے ہیں، جو کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ مذکورہ ایف آئی آر فوری طور پر واپس لی جائے اور اس اقدام کے ذریعے کروڑوں مسلمانوں کی دل آزاری پر معذرت کی جائے۔

انہوں نے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا کہ شیعہ مسلمانوں کے مذہبی جذبات، آئینی حقوق اور مذہبی آزادی کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے اور ایسے عناصر کے خلاف مؤثر کارروائی کی جائے جو فرقہ وارانہ منافرت کو فروغ دے کر معاشرے میں مذہبی کشیدگی پیدا کرتے ہیں۔

جیکب آباد میں سالانہ مجلسِ عزائے فاطمی: جناب سیدہ کی ذاتِ اقدس خواتینِ عالم کے لیے عظمت، عصمت، حیا، عفت، عبادت، صبر، ایثار اور حق گوئی کا کامل نمونہ،علامہ مقصود ڈومکی

علامہ مقصود علی ڈومکی نے مزید کہا کہ ایف آئی آر جرم کے ارتکاب پر درج ہوتی ہے، عبادت پر نہیں۔ مجلسِ عزاء اور دخترِ رسول حضرت فاطمۃ الزہراؑ کا ذکر و تذکرہ ایک عظیم دینی و مذہبی عبادت ہے۔ عبادت کو جرم قرار دینے کا طرزِ عمل خود آئین، مذہبی آزادی اور بین المسالک رواداری کے اصولوں کے منافی ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ سیدہ کائنات حضرت فاطمۃ الزہراؑ کی عظمت، فضائل اور مظلومیت کا ذکر اہلِ ایمان کی دینی و قلبی وابستگی کا حصہ ہے اور اس پر کسی قسم کی قدغن برداشت نہیں کی جائے گی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha